[]
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کریم شالوم کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے “ایک اہم قدم” قرار دیا۔
اسرائیلی انتظامیہ نے پہلی بار کیرم شالوم سرحدی چوکی کو انسانی امداد کی آمدورفت کے لیے کھولنے کی اجازت دے دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے درمیان کیرم شالوم سرحدی چوکی کو انسانی امداد کے داخلے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کریم شالوم کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے “ایک اہم قدم” قرار دیا۔ سلیوان نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے “ٹریفک میں کمی آئے گی اور رفح کے ذریعے انسانی امداد کی ترسیل اور تقسیم کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔”عالمی ادارہ صحت نے بھی سرحدی چوکی کھولنے کے فیصلے کا ’ خیر مقدم‘ کیا ہے۔
اپنے تازہ ترین فیصلے کے ساتھ، تل ابیب انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار کریم شالوم کو امداد کے داخلے کے لیے کھولنے کی اجازت دی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور متعدد ممالک نے اسرائیل سے کرم شالوم سرحدی چوکی کو کھولنے کی اپیل کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;