جنگ بندی نہ ہوجائے تو غزہ سے یرغمالیوں کی لاشیں ہی واپس آئیں گی، صہیونی صحافی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان جنگ عروج پر ہے۔ وسیع پیمانے پر کاروائی کے باوجود اسرائیلی فوج حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کو آزاد کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

اسرائیلی حملوں میں عام شہریوں کے ساتھ اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہورہے ہیں۔ اسرائیل کے اندر عوامی حلقے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر زور دے رہے ہیں تاکہ یرغمالیوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

معروف صہیونی صحافی یوسی مولمن نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی نہ کی جائے تو صہیونی یرغمالی غزہ سے زندہ واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو حکومت کو جنگ بندی کے لئے کوشش کرنا چاہئے ورنہ غزہ سے یرغمالیوں کی لاشیں ہی واپس آئیں گی۔

صہیونی فوج نے غزہ پر شدید حملے کرکے زمینی میدان میں کچھ کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ مذاکرات کی صورت میں نفسیاتی برتری کے ساتھ میز پر بیٹھ جائے تاہم اب تک غزہ میں اس کو رسوائی اور ناکامی کا ہی سامنا ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *