[]
حیدرآباد: حلقہ اسمبلی پرگی کے رکن اسمبلی و کانگریس قائد ٹی رام موہن ریڈی نے کہا کہ 6 تا8 جنوری کو ضلع وقار آباد کے پرگی منڈل کے محلے نعمت نگر میں تبلیغی جماعت کا اجتماع منعقد ہوگا۔
ریاستی حکومت نے جی او123 جاری کرتے ہوئے تبلیغی اجتماع کیلئے پینے کے پانی کا سمپ و دیگر ترقیاتی کاموں، پارکنگ، سڑکوں، برقی دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے 2 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 847 روپے منظور کئے ہیں۔
ٹی رام موہن ریڈی نے میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تبلیغی اجتماع سے قبل تمام تعمیری کام مکمل کرنے کیلئے ضلع کلکٹر وقار آباد اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کو ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔