[]
نئی دہلی: دہلی پولیس نے آج ایک سیشن عدالت کو بتایا کہ چاروں ملزمین نے سوشل میڈیا پوسٹس میں وزیراعظم نریندر مودی کو ”عادی مجرم“ قرار دیا تھا۔
ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر اتل سری واستو نے ملزمین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کئے گئے چند پوسٹس اور ان کے تیار کردہ ورقیوں کا حوالہ دیا جن میں انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو ”لاپتہ“ شخص قرار دیا تھا
اور انہیں تلاش کرنے والے کسی بھی شخص کو سوئس بینک سے انعام دلانے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے وزیراعظم کوعادی مجرم کی طرح پیش کیا۔