[]
حیدرآباد _ 15 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی میں آیندہ ماہ منعقد ہونے والے تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماعی کے لئے ریاستی حکومت نے ڈھائی کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں اور اجتماع کے منتظمین نے پرگی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رام موہن ریڈی سے اس سلسلے میں نمائندگی کی تھی جس پر رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے علاقائی اجتماع کے انعقاد کی تفصیلات سے واقف کروایا اور حکومت کی جانب سے سے انتظامات کے لئے تقریبا ڈھائی کروڑ روپے کی رقم منظور کروائی۔
تبلیغی جماعت کے ذمہ داران نے بتایا کہ آئندہ ماہ وقار آباد کے پرگی منڈل کے موضع نعمت مگر میں تبلیغی جماعت کے 6 تا 8 جنوری تین روزہ اجتماع کے انتظامات کیلئے 2 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 847 روپنے کی منظوری دی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جی او آر ٹی 123 جاری کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات کو فنڈ مختص کیا ہے۔ کلکٹر وقار آباد نے اجتماع گاہ میں مختلف سہولتوں کی فراہمی کیلئے 2 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 847 روپنے کی منظوری کی تجویز پیش کی ۔ حکومت نے مختلف محکمہ جات کیلئے یہ رقم مختص کی ہے۔ مشن بھگیر تا کی جانب سے پانی کی سربراہی اور سمپ کی تعمیر کیلئے 85 لاکھ منظور کئے گئے ۔ تالابوں سے اجتماع گاہ تک پائپ لائن بچھانے کیلئے 68 لاکھ منظور کئے گئے۔ پنچایت راج انجینئر نگ ڈپارٹمنٹ سڑکوں اور پارکنگ ایریا کا انتظام کرے گا جس کیلئے 40 لاکھ مختص کئے گئے ۔
برقی سربراہی اور بلا وقفہ سر براہی کیلئے ٹرانسفارمرس کی تنصیب پر 48 لاکھ 35 ہزار 847 روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ میٹنس کاموں کیلئے 4.58 لاکھ مختص کئے گئے ۔ وقف بورڈ کی جانب سے یہ رقم ضلع کلکٹر وقار آباد کو جاری کی جائے گی اور مذکورہ کاموں کی تکمیل کی نگرانی کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقف بورڈ کو نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا۔ جس پر تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں نے ریاستی حکومت اور پرگی کے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شالپوشی کی گئی ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ کانگریس حکومت ہر مذہب کے ساتھ مساوی سلوک کرتی ہے