[]
حیدرآباد _ 11 دسمبر ( اردولیکس) کانگریس پارٹی کی جانب سے پکوان گیس 500 روپے میں دینے کے وعدہ کے بعد حیدرآباد میں ایل پی جی ڈیلرس کے پاس خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جو کانگریس حکومت کی جانب سے 500روپئے میں گیس سلنڈرس کی فراہمی کے وعدہ کے بعد اپنا کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسیز پہنچ رہی ہیں
۔کانگریس نے جو 6 ضمانتوں کا تلنگانہ کے عوام سے وعدہ کیاتھا، ان میں گھریلوپکوان گیس سلنڈر کی 500روپئے میں فراہمی بھی شامل ہے تاہم اس کے لئے گھریلوپکوان گیس صارفین کو ایجنسیز کے پاس کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانا ہوگا۔ پرانا شہرکے ساتھ ساتھ مشیرآباد، ٹولی چوکی، الوال اور صنعت نگر کے بشمول کئی علاقوں میں خواتین گیس ایجنسیوں کے سامنے قطاروں میں نظر آرہی ہیں۔کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 31دسمبر آخری تاریخ دی گئی ہے۔