[]
حیدرآباد۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے محکمہ برقی کے پرنسپل سکریٹری پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ برقی کی موجودہ صورتحال کو پوشیدہ رکھنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں برقی بحران کے لیے سازش رچی گئی ہے۔ انہوں نے کل تک مکمل تفصیلات پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ 85 ہزار کروڑ روپے کا محکمہ برقی پر قرض ہے جس پر چیف منسٹر نے محکمہ برقی کے سی ایم ڈی پربھا کر راؤ کا استعفی منظور نہ کرنے کی ہدایت جاری کی اور کل اس سلسلے میں خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے پربھا کا راؤ کو اس اجلاس میں طلب کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ واضح رہے کہ بی آر ایس حکومت کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد پربھاکر راو اپنے عہدہ سے مستفی ہو گئے تھے۔