[]
لندن: برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے گزشتہ روز اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا۔ “وزیرِ اعظم نے آج سہ پہر (منگل کو) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کی۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے پر مایوسی کا اظہار کیا جس سے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو گئی تھی۔”
“رہنماؤں نے بقیہ تمام یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانے اور غزہ میں باقی ماندہ برطانوی شہریوں کو جانے کی اجازت دینے کے لیے فوری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
سونک کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے زیادہ احتیاط برتے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
وزیرِ دفاع گرانٹ شیپس نے کہا، برطانیہ شرقِ اوسط میں طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے فوجی بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔