[]
نظام آباد (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس)
:کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کو تلنگانہ ریاست کے دوسرے چیف منسٹربننے کااعزازحاصل ہونے جارہاہے۔انہوں نے ایک کسان کے گھرمیں جنم لیا۔ریونت ریڈی کی پیدائش 8 نومبر 1969 کو ہوئی تھی۔انہوں نے ناگرکرنول ضلع کے کونڈاریڈی پلی گاؤں میں جنم لیاتھا۔طالب علم کے دور میں وہ اے بی وی پی سے وابستہ رہے۔انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ریونت ریڈی سال2006 میں میڑچک منڈل کے زیڈپی ٹی سی رکن بنے۔اورسال2007 میں آزادامیدوار کی حیثیت سے مجالس مقامی اداروں کے ایم ایل سی کے طور پر منتخب ہوئے۔ بعد ازاں تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اسی طرح انہوں نےکوڑنگل اسمبلی حلقہ سے سال 2009 کے اسمبلی انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی سے ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔اور 2014 میں دوسری بار ایم ایل اے کے طور پرجیت حاصل کی۔انہوں نے سال 2014-17کے درمیان تلگو دیشم پارٹی کےکارگذار صدررہے۔اوراکتوبر 2017 میں ٹی ڈی پی سے استعفیٰ دے دیا۔سال2017 میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔سال2018 میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کےکارگذارصدرکی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔دسمبر 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کوڑنگل سے مقابلہ کیا تھا اور شکست ہوئی۔ بعد ازاں ملکاجگری لوک سبھا سے منتخب ہوئے۔ اور پی سی سی صدر بنے ۔ اور صرف 17 سال کی سیاسی زندگی میں چیف منسٹر کے عہدہ تک پہنچ گئے۔