[]
نظام آباد 4/ دسمبر (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) تلنگانہ اسمبلی کے 119 نشتوں کے لئے 30/ نومبر کو منعقدہ انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹرس کو انتخابی میدان میں پارٹی ٹکٹ دیکر اپنا امیدوار بنایا تھا جس میں 15 ڈاکٹرس نے کامیابی حاصل کی جن میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے 11 ، بی آر ایس سے 3 جبکہ بی جے پی سے ایک شامل ہے گانکریس سے منتخب اراکین اسمبلی میں ڈاکٹر رام چندر نائیک ڈومکل، ڈاکٹر ویمشی کرشنا اچم پیٹ، ڈاکٹر مرلی نائیک محبوب اباد ڈاکٹر ستیہ نارائنا مناکونڈور، ڈاکٹر مناپلی روہت میدک, ڈاکٹر پرینکا ریڈی نارائن پیٹ ، ڈاکٹر سنجیوا ریڈی،, نارائن کھیڑ، ڈاکٹر وی وینکٹ سوامی چنور، ڈاکٹر بھوپت ریڈی نظام آباد رورل ، ڈاکٹر راگا مائی، ستوپلی ڈاکٹر کوچکولہ راجیش ریڈی ناگر کرنول شامل ہیں جبکہ بی آر ایس پارٹی سے ڈاکٹر ٹی وینکٹ راؤ بھدراچلم، ڈاکٹر کے سنجے کورٹلہ ڈاکٹر سنجے جگتیال اور بی جے پی سے ڈاکٹر پلوی ہریش سرپور منتخب ہوئے ہیں