[]
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔
انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انتخابات میں ہم ہی جیتیں گے اور ریاست میں تیسری مرتبہ ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی۔ تازہ طور پر انہوں نے آج پھر اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے۔
انہوں نے بی آر ایس کے کارکنوں سے کل جشن منانے کے لیے تیار رہنے کی خواہش کی ہے۔