[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود بہت کمزور ہے۔ تل ابیب حزب اللہ اور دوسری مقاومتی تنظیموں کے میزائلوں کی رینج میں ہے۔ اگر طوفان الاقصی جیسا کوئی اور آپریشن ہوجائے تو جعلی صہیونی حکومت کو منہدم ہونے میں 48 گھنٹے کافی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی فورسز زمینی میدان میں کچھ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام تھیں اس لئے اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ مختصر مدت کے اندر فلسطینی جوانوں نے 300 اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی معیشت کو نقصان ہوا۔ ہر روز 300 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اب اسرائیل کے اندر دوبارہ غزہ پر حملے کی جرائت نہیں کیونکہ اب تک 2000 اسرائیلی فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر جاچکے ہیں۔