حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے ایم بی ٹی کی کامیابی یقینی، امجد اللہ خان کا دعویٰ

[]

حیدرآباد: امیدوار حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ جناب محمد امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے ان کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح جان گئے ہیں کہ بارش کے پانی میں فوٹوز لے کر اور بعض وقت 3 تا 4 کیلو چاول دے کر تصاویر لینے والے قائدین ہمارے نمائندے نہیں ہوسکتے۔

انھوں نے کہا کہ جلسے پرانا شہر میں ہوتے ہیں، کے سی آر کو چھوڑکر صرف مودی پر تنقیدیں ہوتی ہیں۔ مجلس بچاؤ تحریک کی بے پناہ مقبولیت اور عوام کے جوش و خروش پر انھوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم بی ٹی کی مقبولیت سے دیگر قائدین کافی خوف زدہ ہوگئے ہیں۔

امجد اللہ خان نے کہا کہ عوام، دیگر قائدین کے مکر و فریب والی باتوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب کی بار عوام نے ایم بی ٹی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا ذہن بنالیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حیرت اس بات کی ہے کہ پرانا شہر جنگل میں تبدیل ہوچکا ہے، یاقوت پورہ کے کئی محلہ جات برسوں سے انتہائی خستہ حالت میں ہیں، تھوڑی سی بارش پر بھی کئی علاقوں میں عوام کا چلنا دوبھر ہوجاتا ہے۔ سرکاری مدارس کی عمارتیں انتہائی خستہ ہوچکی ہیں۔

کوئی رکن اسمبلی نے آج تک کسی بھی طالب علم کو اپنی جانب سے ایک چھوٹی سے کاپی بھی مفت نہیں دی، دیگر اداروں کی جانب سے دی جانے والی کاپیاں اور یونیفارم ارکان اسمبلی اپنے ہاتھوں تقسیم کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ پرانا شہر میں تعلیمی انقلاب ہوچکا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس بچاؤ تحریک کے امیداوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *