ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز مملکت کے قائدانہ کردار کا ثبوت: محمد بن سلمان

[]

ریاض: سعودی ولیعہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولیعہد نے کہا کہ ’سعودی عرب کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی کا اعزاز مملکت کے قائدانہ و کلیدی کردار اور بین الاقوامی اعتبار کا پختہ ثبوت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کامیابی سے سعودی عرب نمایاں ترین بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کا ا?ئیڈیل فرنٹ بن جائے گا، ایکسپو ان میں سے ایک ہے۔‘ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’سعودی عرب ایکسپو 2030 کا فقید المثال اور غیرمعمولی ایڈیشن پیش کرے گا۔ تاریخ میں یہ اپنی نظیر آپ ہو گا۔‘

سعودی ولی عہد نے کہا ’ورلڈ ایکسپو کا انعقاد جدت طرازی کے ساتھ کیا جائے گا۔ یہ بنی نوع انساں کے لیے روشن مستقبل کے مثبت اور موثر کردار کی ادائیگی میں معاون بنے گا۔ جدید ٹیکنالوجی اور روشن ترین ذہنوں کے ذریعے بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی ایسے وقت میں ہوگی جب سعودی وڑن 2030 کی سکیمیں اور اہداف نقطہ عروج کو پہنچ رہے ہوں گے۔‘’ورلڈ ایکسپو ہمارے لیے شاندار موقع مہیا ہوگا جس کے ذریعے ہم مملکت میں بے نظیر تبدیلی کے سفر سے ملنے والے اسباق پوری دنیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔‘

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ’ریاض ایکسپو 2030 میں پوری دنیا کے ساتھ ملاپ کے لیے تیار ہے۔ ایکسپو کے کلیدی ہدف کے حصول کے لیے شریک ممالک کے حوالیسے عہد و پیمان پورے کرنے کے لیے مستعد ہیں۔‘ایکسپو کا کلیدی موضوع ’تبدیلی کا دور… مل کر مستقبل دریافت کریں گے‘ ہیں۔ اس کے ذیلی موضوعات ’بہتر کل، ماحولیاتی جدوجہد، سب کے لیے خوشحالی اور جملہ وسائل وقف‘ ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *