[]
ممبئی: مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی جانے والی ڈِیپ فیک ویڈیوز اداکاراؤں کے لیے دردِ سر بنتی جا رہی ہیں۔
اداکارہ رشمیکا مندنا اور بالی وُڈ کی سپراسٹار کاجول کی قابلِ اعتراض جعلی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اب عالیہ بھٹ کی ڈِیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک نئی فیک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔
عالیہ بھٹ کی فیک ویڈیو کسی دوسری خاتون کی قابلِ اعتراض ویڈیو پر ایڈٹ کر کے بنائی گئی ہے۔
خاتون کی ویڈیو پر عالیہ بھٹ کا چہرہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا گیا ہے جس کے بعد یہ فیک ویڈیو اداکارہ سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے۔
اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر ابھی تک عالیہ بھٹ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔