اجیت کی قانونی مشکلات بڑھ سکتی ہیں، ہائی کورٹ میں21 جولائی کو پی آئی ایل پر سماعت

[]

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو قانونی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بامبے ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ نانا صاحب جادھو کی طرف سے دائرپی آئی ایل پرسماعت کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ مسٹر جادھو نے مسٹر اجیت، ان کے چچا اور نیشنلسٹ کانگریس (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور پارٹی لیڈر سپریہ سولے کے خلاف لواسی ہل اسٹیشن کی ترقی میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ان کے کردار کو لے کریہ عرضی دائر کی ہے۔

مسٹر جادھو نے یہ عرضی 12 جولائی کو قائم مقام چیف جسٹس نتن جامدار اور جسٹس عارف ڈاکٹر کی ڈویژن بنچ کے سامنے دائر کی تھی اور اس معاملے کی فوری سماعت کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر اجیت نائب وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں اور اپنے اختیارات کا استعمال کرکے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’مسٹر اجیت پوار حال ہی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

اب خطرہ یہ ہے کہ مسٹر اجیت اور دیگران کے اختیارات کا استعمال کرکے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔

اس لیے اس پی آئی ایل کی فوری سماعت کی ضرورت ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *