حیدرآباد: درجہ حرارت میں گراوٹ، موسم سرد

[]

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے کئی مقامات پر جمعرات سے ہی وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش ہورہی ہے جبکہ آج بھی کئی جگہ دن بھر بوندا باندی ہوتی رہی۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔

جمعرات کو ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.7 ڈگری سیلسیس رہا جو چہارشنبہ کو درج کردہ 31.7 ڈگری سیلسیس سے نمایاں کمی کی علامت ہے۔

مختلف علاقوں بشمول چارمینار، نامپلی، بہادر پورہ، سعیدآباد، عنبرپیٹ اور خیریت آباد میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوئی۔

درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 21 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے تین دنوں تک ریاست میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ 27.5 ملی میٹر بارش نلگنڈہ ضلع کے دمارچرلا میں درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس اور 17.5 ڈگری سیلسیس بالترتیب میدک اور عادل آباد میں درج کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *