بی جے پی اور بی آر ایس ایک ہیں اس لئےمیں نے پارٹی چھوڑ دی۔ وجئے شانتی کا سنسنی خیز الزام

[]

حیدرآباد۔ تلگو فلم اداکارہ وجئے شانتی نے یہ سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی ہیں، اسی لیے انہوں نے بی جے پی سے دوری اختیار کی ہے۔

 

وجئے شانتی نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے خلاف بدعنوانیوں کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی؟ وجئے شانتی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ یہ پارٹیاں عوام کے سامنے ایک دوسرے کے خلاف تنقیدیں کر رہے ہیں لیکن پردے کے پیچھے ان کے درمیان معاہدہ ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی تجویز پر ہی بی جے پی صدر کی تبدیلی ہوئی ہے، اسی لیے انہوں نے پارٹی سے دوری اختیار کر لی۔ وجئے شانتی نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے ریاست اہم ہے اسی لیے وہ سیاست میں سرگرم ہیں۔

 

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار آئےگی اور کے سی آر کی بد عنوانیوں کا خاتمہ ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *