[]
ممبئی: آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران سکے کو اتنا دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کے کپتان کو معلوم نہیں چلتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس ہندوستان جیت گیاہے۔
ورلڈکپ میچاس کے دوران ہندوستانی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میاچس کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف میاچس میں ٹاس جیتا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی۔
سیمی فائنل کیلئے پہلے سے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میاچس کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ ہندوستانی اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔