مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر دستخط کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج کچھ عرصے تک خلیج فارس کے خطے میں موجود رہیں گی۔
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایران کے میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسرے ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل موجود ہیں تو یہ منصفانہ نہیں کہ ایران کے پاس کوئی بیلسٹک میزائل نہ ہو۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکام اس سے قبل ایران کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دیے جانے کا اعلان کر چکے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس دستاویز پر آئندہ چند روز میں سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں تمام محاذوں، بشمول لبنان، میں کشیدگی اور جھڑپوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان حتمی مذاکرات کے لیے ایک واضح فریم ورک متعین کرنے کی شقیں بھی شامل ہیں۔
