
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ایران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ امریکا کو لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کا وعدہ اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
