جنگ بندی کے اعلان میں ٹرمپ کو ایسی کیا جلدی تھی؟!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتوار کی شب ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے اعلان نے ان کے بعض مشیروں کو حیران کر دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے وقت میں معاہدے کا اعلان کیا جب مذاکرات جاری تھے اور معاہدے کی بعض شقوں پر غور و خوض ابھی مکمل نہیں ہوا تھا، اس لیے معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کر سکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں جاری جنگی صورت حال سے نکلنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے کے اعلان میں غیر معمولی عجلت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزید یاد دلایا گیا ہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر ایران کے ساتھ معاہدے کے جلد طے پانے اور اس پر دستخط ہونے کے قریب ہونے کے دعوے کر چکے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *