
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے درمیان جمعہ کے روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور فرانس کے باہمی تعلقات، خطے میں جاری تازہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی میں آگے بڑھنے والے سفارتی عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
مذاکرات کے دوران علاقائی استحکام، باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سفارتی پیش رفت سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے رابطوں اور مشاورت کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
