
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت اور بحرین میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے اور متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔
کویت کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام اس وقت میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہا ہے۔ فوج کے مطابق مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے مشتبہ اہداف کو تباہ کرنے کے نتیجے میں پیدا ہو رہی ہیں۔
کویتی ذرائع ابلاغ نے بھی ملک کے مختلف حصوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ادھر بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے حملوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
