مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے آغاز سے قبل والی اپنی پوزیشنوں پر واپس جانا ہوگا، اور یہی مزاحمتی قوتوں کا کم از کم مطالبہ ہے۔
اپنے ایک سرکاری پیغام میں جنرل قاآنی نے لبنان کی مزاحمت کی حمایت کو تمام حامی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی رژیم کا خطے سے خاتمہ مسلمانوں کے لیے ایک قابل حصول ہدف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے مزاحمتی مجاہدین اپنی ثابت قدمی اور قربانیوں کے ثمرات جلد دیکھیں گے، اور ان کی مزاحمت کے نتائج میدان میں نمایاں ہوں گے۔
