اس معاملے میں جئے رام رمیش نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ نہ تو دیانت داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور نہ ہی تعلیمی ماہرین کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وزیر تعلیم کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
سی بی ایس ای کی نئی سہ لسانی پالیسی پر کانگریس کا حملہ، جئے رام رمیش نے وزیر تعلیم سے استعفیٰ کا کیا مطالبہ
