ایران کے سستے ڈرون گرانے کے لیے بھاری قیمت ادا کرتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے سستے ڈرونز کو گرانے کے لیے امریکہ کو بھاری دفاعی نظام استعمال کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے جنگ کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کہتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہییں۔

انہوں نے ایران کے اندرونی معاملات سے متعلق بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران میں ایسی تبدیلی دیکھنا چاہتا ہے جس کے تحت ملک کا نظم و نسق عوام کے ہاتھ میں ہو اور ایران خطے کے لیے خطرہ نہ بنے۔

ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ تہران یورینیم کی افزودگی کی سرگرمیاں ترک کر دے اور اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر ملک سے باہر منتقل کر دے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری رابطوں کے بارے میں روبیو نے کہا کہ دونوں فریقوں کے نمائندے اس وقت امریکی وزارت خارجہ میں موجود ہیں اور مذاکرات کر رہے ہیں۔ امریکہ کو امید ہے کہ یہ ملاقات لبنان کے مستقبل سے متعلق ایک مشترکہ بیان اور عملی منصوبے پر منتج ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *