مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھاکہ اسرائیلی فوج راتوں میں انجام دی جانے والے حزب اللہ کے کامیاب ڈرونز کارروائیوں کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج خاص طور پر اس بات پر توجہ دے رہی ہے کہ حزب اللہ کے خودکش ڈرونز رات کے وقت کس طرح اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
قابض اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں حزب اللہ کی جانب سے خودکش ڈرونز کے استعمال نے اسرائیلی فوج کے اندر تشویش پیدا کر دی ہے اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں موجود اسرائیلی بھاری فوجی سازوسامان اور آلات ان ڈرون حملوں کا نشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فوج ان کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ حزب اللہ ایسے ڈرونز استعمال کر رہی ہے جو نائٹ وژن کیمروں اور حرارتی نگرانی کے جدید نظاموں سے لیس ہیں، جس کے باعث انہیں رات کے وقت کارروائیوں میں مؤثر برتری حاصل ہو رہی ہے۔
