بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں، بغداد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو سفارت کاری اور باہمی مشاورت سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتی ہے اور بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کی حمایت کرتی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تحمل، بردباری اور تناؤ میں کمی کے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ مسائل اور بحرانوں کے حل کے لیے طاقت یا تصادم کے بجائے مذاکرات، افہام و تفہیم اور سفارتی ذرائع پر انحصار کیا جانا چاہیے۔

عراقی وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراق ان تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد تشدد کے پھیلاؤ کو روکنا اور خطے کے عوام کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پرامن حل تلاش کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *