
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزارے گئے۔
سپاہ کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر بردار جہاز اور دیگر تجارتی کشتیاں شامل تھیں، جنہیں باقاعدہ اجازت اور مکمل سیکیورٹی انتظامات کے بعد آبنائے ہرمز سے عبور کرایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر جدید اور مؤثر نگرانی کا نظام پوری طاقت کے ساتھ فعال ہے اور علاقے کی سیکیورٹی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا گیا ہے۔
سپاہ کی بحریہ نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت یا خلاف ورزی کا سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
