وی ڈی ستیسن نے کیرلم کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیا حلف، تقریب میں نظر آئے 3 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ

کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف حکومت میں جن 21 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، ان میں وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن کے علاوہ 11 کانگریس اراکین اسمبلی ہیں۔ آئی یو ایم ایل کے 5 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، جبکہ یو ڈی ایف میں شامل دیگر پارٹیوں کے 4 اراکین اسمبلی نے حلف برداری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پر گفت و شنید تقریباً مکمل ہو چکی ہے، کچھ معمولی چیزوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ محکموں سے متعلق حتمی فہرست رسمی طور پر گورنر کو پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد سرکاری گزٹ کے ذریعہ اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *