[]
دبئی: نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز راچن رویندر کو مردوں کے زمرے میں اورویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو خواتین کے زمرے میں اکتوبر کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے جمعہ کو اکتوبر کے مہینے کے لیے آئی سی سی مینز اینڈ ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز راچن رویندرا کو اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو خواتین کی کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا کوہندوستان میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں، راچن احمد آباد میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف نو وکٹ کی ابتدائی دن کی جیت میں ناٹ آوٹ 123 رن بناکر جلد ہی سرخیوں میں آگئے۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف (51) اور ہندوستان کے خلاف (75) آسٹریلیا کے خلاف 89 گیندوں میں 116 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ مجموعی طور پر، انہوں نے اکتوبر میں کھیلے گئے اپنے چھ میچوں کے دوران 81.20 کی اوسط سے 406 رنز بنائے ہیں۔
آئی سی سی نے ویمنز کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کی میتھیوز کو آسٹریلیا میں ٹی-20 میچوں میں شاندار کارکردگی پر اس اعزاز سے نوازا ہے۔ نارتھ سڈنی میں پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے ہارنے کے باوجود کپتان میتھیوز نے ٹاپ آرڈر پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی کا قیمتی وکٹ بھی حاصل کیا۔
اس کے بعد میتھیوز نے یقیناً اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے لئے 213 رنوں کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 64 گیندوں (20 چوکوں اور پانچ چھکوں) پر ناقابل شکست 132 رنز بناکر بیتھ مونی کا وکٹ لینے کے بعد ایک پرکشش جیت حاصل کی۔
انہوں نے آخری مقابلے میں 79 کی نصف سنچری اسکور کی، جس سے ماہ کے اختتام پر سیریز میں 155 کی اوسط سے 310 رنز بنائے۔
23 سالہ بلے باز رویندرا ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے لیے شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ سے قبل صرف 12 ون ڈے میچ کھیلے تھے اور انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری بنا کر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔
اس کے بعد نیدرلینڈ (51) اور ہندوستان (75) کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے دھرم شالہ میں آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں بھی شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 89 گیندوں میں 116 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر رویندرا نے 81.20 کی اوسط سے 406 رنز بنائے۔
ایوارڈ حاصل کرنے پر رویندرا نے کہا، ”میں یہ ایوارڈ جیتنے کے لیے بہت مشکورہوں۔ یہ انفرادی طور پر اور ٹیم کے لیے ایک خاص مہینہ رہا ہے۔ ہندوستان میں ورلڈ کپ کھیلنا واقعی خاص رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حمایت سے مجھے بہت مدد ملتی ہے۔
آپ بہت آزادی کے ساتھ کریز پر جا سکتے ہیں اور اپنا قدرتی کھیل کھیل سکتے ہیں۔ خوش قسمتی سے یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے واقعی اچھی ہے، جو میرے کھیل کے لیے موزوں ہے۔‘‘
میتھیوز نے کہا کہ میں اکتوبر کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ سے نوازے جانے پر بے حد مشکور ہوں۔ مجھے ویسٹ انڈیز کی جرسی پہننا پسند ہے۔