مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی برکس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات اور جمعہ کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس میں کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس دورے کے دوران سید عباس عراقچی کی اپنے بھارتی ہم منصب سمیت اجلاس میں شریک دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور گفتگو بھی متوقع ہیں۔
بھارت اس وقت اس اقتصادی اتحاد کی موجودہ سربراہی کر رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا برکس کے 10 رکن ممالک ہیں۔ اس گروپ نے تعاون کے خواہشمند دیگر ممالک کے لیے شراکت دار کے عنوان سے ایک نئی کیٹیگری بھی قائم کی ہے۔
یہ اجلاس برکس کے 18ویں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے، جو آئندہ ستمبر میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والا ہے۔
