چین ایران تعلقات، ٹرمپ کے دورۂ چین پر تناؤ کے بادل، انڈیپنڈنٹ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ماہ متوقع دورۂ چین اور چینی صدر شی جن پنگ سے ان کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور ایران کے وسیع اقتصادی تعلقات اس دورے کو کشیدہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ ان کا پرتپاک استقبال کریں گے، تاہم ایران کے ساتھ چین کے مضبوط اقتصادی روابط اور ٹرمپ کے پہلے صدارتی دور میں امریکہ اور چین کے درمیان پیدا ہونے والی مسلسل تجارتی کشیدگی اس بار ان کے دورے کی متوقع گرمجوشی کو متاثر کر سکتی ہے۔

انڈیپنڈنٹ نے مزید لکھا کہ اگرچہ ٹرمپ طویل عرصے سے شی جن پنگ کی تعریف کرتے رہے ہیں اور انہیں ایک مضبوط اور قابل احترام رہنما قرار دیتے ہیں، تاہم اس کے باوجود امکان کم ہے کہ اس بار انہیں وہ شاہانہ استقبال ملے جو 2017 میں چین کے دورے کے دوران دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اس دورے میں رسمی تقریبات شامل ہو سکتی ہیں، لیکن موجودہ سیاسی اور اقتصادی حالات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے جیسی گرمجوشی کے حامل دکھائی نہیں دیتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *