دراصل این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے ذریعہ 29 اپریل کو الیکشن کمیشن کو قومی مجلس عاملہ اور اس کے کام کاج کے سلسلے میں لکھا گیا خط میڈیا میں وائرل ہو رہا ہے۔ اس خط میں قومی صدر سنیترا پوار کےساتھ ساتھ پارتھ پوار اور جے پوار کو بھی جنرل سکریٹری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس فہرست میں پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے کے نام قومی مجلس عاملہ سے باہر رکھے گئے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آگیا اور اس پر کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔
این سی پی اجیت پوار گروپ میں خلفشار، نئی قومی مجلس عاملہ سے سینئر رہنماؤں کی چھٹی پر سنیترا پوار کی صفائی
