4 نئے لیبر کوڈز کا نفاذ آزادی کے بعد مزدور حقوق پر سب سے بڑا حملہ: ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ پارٹی حکومت کے بنیادی کاموں میں کنٹریکٹ ملازمتوں کے رجحان کو روکنے کے لیے پرعزم ہے اور مودی حکومت کی جانب سے مزدور قوانین میں پیدا کی گئی ’کمزوریوں‘ کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / تصویر آئی این سی</p></div>

i

user

google_preferred_badge

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس نے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے فوراً بعد مزدور مخالف 4 نئے لیبر کوڈز نافذ کر دیے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے 8 اور 9 مئی 2026 کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیے، جو مزدوروں کے حقوق تلف کرنے والے ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ یہ قوانین ملک کے کروڑوں مزدوروں کے مستقبل کو غیر محفوظ بنانے والے ہیں اور ان کے ذریعے ’ہائر اینڈ فائر‘ پالیسی، ٹھیکہ پر مبنی ملازمت اور یونین سازی کے محدود حقوق کو فروغ دیا جائے گا۔

کھڑگے نے یہ بیانات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’مودی حکومت نے ان لیبر کوڈز کو مزدور تنظیموں سے کسی بھی قسم کی مشاورت کے بغیر تیار کیا اور نافذ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے 2015 کے بعد سے انڈین لیبر کانفرنس تک طلب نہیں کی، جو مزدوروں اور حکومت کے درمیان بات چیت کا اہم پلیٹ فارم مانا جاتا ہے۔

کانگریس صدر نے الزام عائد کیا کہ یہ لیبر کوڈز صرف وزیر اعظم کے ’صنعت کار دوستوں‘ کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائے گئے ہیں اور آزادی کے بعد مزدور حقوق پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ ان کے مطابق ان قوانین سے مستقل ملازمتوں کی جگہ معاہداتی ملازمتوں کو فروغ ملے گا، جس سے مزدوروں کی ملازمت کا تحفظ کمزور ہوگا اور صنعتی اداروں میں مزدور یونینوں کی طاقت محدود ہو جائے گی۔

ملکارجن کھڑگے نے مزدوروں کے خلاف اٹھائے گئے اس قدم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ’شرمک نیائے‘ پالیسی پر قائم ہے۔ انہوں نے پارٹی کے 5 نکاتی ایجنڈے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس منریگا اسکیم کی بحالی اور اسے شہری علاقوں تک توسیع دینے کے حق میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کم از کم یومیہ اجرت 400 روپے مقرر کرنے کی حامی ہے، جس میں منریگا مزدور بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ایک ایسے ’صحت کا حق‘ قانون کے نفاذ کی حمایت کرتی ہے جس کے تحت ہر شہری کو 25 لاکھ روپے تک کا یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کیا جائے گا۔ کھڑگے کے مطابق غیر منظم شعبے کے تمام مزدوروں کو جامع سماجی تحفظ، لائف انشورنس اور حادثاتی بیمہ فراہم کرنا بھی پارٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ پارٹی حکومت کے بنیادی کاموں میں کنٹریکٹ ملازمتوں کے رجحان کو روکنے کے لیے پرعزم ہے اور مودی حکومت کی جانب سے مزدور قوانین میں پیدا کی گئی ’کمزوریوں‘ کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ کانگریس ملک کے مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *