گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کی جانب سے دوسرا کامیاب ختنہ کیمپ۔

 

میدک10مئی(اردو لیکس نیوز)(ابو فرمان) گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کی جانب سے آج دوسرا کامیاب ختنہ کیمپ میناریٹی فنکشن ہال واقع محلہ اعظم پورہ میں منعقد ہوا ۔جس میں شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف ڈاکٹر جناب سید صادق محی الدین احمد صاحب نے اپنی نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقریباً 55 ختنائیں کیں۔اس موقع پر گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کے اہم ذمہ دار محمد وسیم نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے جس وقت سے گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس وقت سے اب تک کئی ایک فلاحی و رفاہی کاموں کے ذریعے سے بلا تفریق مذہب و ملت سبھی کی صدق دل سے خدمات کی جارہی ہیں

 

۔گزشتہ چند ہی سالوں میں الحمدللہ گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کی جانب سے غریبوں کی ممکنہ امداد،ہنگامی امداد،سیلاب کے موقع پر متائثرین کی امداد،غریب لڑکیوں کی شادیاں،لا وارث نعشوں کی تجہیز وتکفین، راشن کٹس کی تقسیم کے علاوہ دیگر کئی طرح کے فلاحی و رفاہی خدمات انجام دی جاچکی ہیں ۔نیز محمد وسیم نے کہاکہ ختنہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے غریب عوام اپنے لڑکوں کی ختنہ بآسانی کرسکیں کیونکہ اسپتالوں میں فی ختنہ تقریباً 3000 سے 5000 روپئے وصول کئے جاتے ہیں

 

۔ایسے میں گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کے پلاٹ کے ذریعے سے ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے صرف 800 روپئے فی ختنہ مکمل ادویات کے ساتھ کی جارہی ہیں ۔محمد وسیم نے تمام اپنی ٹیم کا اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محمد نوید،محمد نجیب،محمد واجد،سید خضر محی الدین ،محمد عمر فاروق کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *