ایک شخص نے تربوز کو اپنے پیٹ پر کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا (ویڈیو وائرل)

[]

کیا انتظار؟ ایک شخص نے تربوز کو اپنے پیٹ پر کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ویڈیو وائرل

دہلی: حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے اپنے پیٹ پر رکھے تربوز کو تلوار سے کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پیٹ پر رکھے تربوز تلوار سے کاٹنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بنائی گئی امریکی شہری کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اس وقت کی پرانی ویڈیو ہے جب امریکی شہری ایشریتا فرمین نے سب سے زیادہ تربوز پیٹ پر رکھ کر خود تلوار سے کاٹنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اُنہوں نے ایک منٹ میں31 تربوز تلوار سے کاٹے تھے۔واضح رہے کہ امریکی شہری ایشریتا فرمین نے یہ عالمی ریکارڈ 2018ء میں اپنے نام کیا تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *