دشمن کو اپنے اقدام پر پشیمانی ہوگی، کمانڈر ایرانی زمینی فوج

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے خلیج فارس میں دشمن کی مہم جوئی کے ردعمل میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ پشیمان ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، جنرل امیر حاتمی نے وزارت داخلہ کے خصوصی معاون بریگیڈیئر محمدحسن نامی کے پیغام کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے اس کے متن کی تائید کی، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ دشمن پشیمان ہوں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ کا یہ مختصر مگر سخت بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دشمن کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *