ورنگل میں اردو صحافیوں کی آواز بلند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کا ڈی پی آر او سے اہم مطالبہ۔

ورنگل میں اردو صحافیوں کی آواز بلند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کا ڈی پی آر او سے اہم مطالبہ۔

ورنگل ۔/7 مئی (نامہ نگار ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے اضلاع ورنگل، ہنمکنڈہ، ملگ، محبوب آباد اور بھوپال پلی کے کنوینر ایم۔ فتح اللہ بیگ ریاض کی قیادت میں اردو صحافیوں کے ایک وفد نے ضلع پبلک ریلیشنس آفیسر (ڈی پی آر او) ورنگل، بھاونڈلہ پلی پریملتا سے ملاقات کی اور اردو صحافیوں کے لئےایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرنے سے متعلق ایک اہم نمائندگی پیش کی۔

 

یونین کی جانب سے پیش کردہ عرضداشت میں کہا گیا کہ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور بڑی تعداد میں عوام اس زبان کا استعمال کرتے ہیں، لہٰذا اردو صحافیوں کو بھی دیگر زبانوں کے صحافیوں کے مساوی ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کئے جانے چاہئیں۔ مزید یہ کہ تمام اردو میڈیا سے وابستہ صحافیوں — خواہ وہ بڑے یا چھوٹے اخبارات، کیبل نیٹ ورک، مقامی چینلز، ڈیجیٹل میڈیا یا سیٹلائٹ ٹی وی سے تعلق رکھتے ہوں — کو بغیر کسی امتیاز کے ایکریڈیٹیشن فراہم کیا جائے۔

 

اس موقع پر ڈی پی آر او بھاونڈلہ پلی پریملتا نے وفد کی بات کو توجہ سے سنا اور مثبت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اردو صحافیوں کے مفاد میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرتے ہوئے مسئلے کو منصفانہ انداز میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

یونین نے ڈی پی آر او کے اس مثبت رویے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی اردو صحافیوں کو اس کے ثمرات حاصل ہوں گے۔

 

اس موقع پر محمد فضل الرحمٰن واجد، محمد منور الدین، سید صادق حسین، محمد مبشر، شیخ جاوید انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *