مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن کے اتحادی ممالک کی سخت مخالفت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت سے متعلق مجوزہ منصوبے سے پسپائی اختیار کی۔ تاہم رپورٹ میں ان اتحادی ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ “پروجیکٹ فریڈم” کے نام سے پیش کیے گئے منصوبے کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا تھا تاہم عارضی طور پر اس منصوبے کو معطل کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اس فیصلے کی وجہ بعض ممالک کی درخواستوں اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو قرار دیا تھا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اس اقدام کا مقصد حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاہم محاصرہ بدستور برقرار رہے گا۔
