کھمم میں بی آر ایس کو لگا ایک اور جھٹکا 28 ویں ڈیویژن بی آر ایس کارپوریٹر جی لکشمی کی کانگریس میں شمولیت

[]

۔۔ پھچلے 15 دنوں سے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے بی آر ایس کارپوریٹرس کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ واضح رہے کہ کھمم میں کھمم میں پانچ تاریخ کو بی آر ایس پارٹی کے پرچا آشرواد جلسہ منعقد ہوا جس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیاتھا چیف منسٹر کے دورے کھمم کے بعد کھمم بی آر ایس پارٹی اور کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کو بڑا جھٹکا لگا

 

آج کھمم 28 ڈویژن کی بی آر ایس کارپوریٹر محترمہ جی لکشمی نے بی آر ایس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے اپنے شوہر کے بشمول 300 افراد کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ و کانگریس امیدوار کھمم اسمبلی حلقہ کھمم سٹی اور کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ٹی ناگیشور راؤ اور محمد جاوید نے بی آر ایس پارٹی کارپوریٹر محترمہ جی لکشمی کو کانگریس پارٹی کا کنڈوا پہنا کر شاندار استقبال کیا

 

اس موقع پر صحافتی کانفرنس سے جی لکشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں صرف طعنہ شاہی چلتے ہے بالخصوص کھمم ضلع بی آر ایس پارٹی میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے تابع ہوکر تمام کارپوریٹرس کو پابند ہوکر کام کرنا ہوگا جی لکشمی نے پی اجے کمار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم بلدیہ کارپوریٹرس کو پی اجےکمار غلام بنا کر رکھا ہے

 

اس موقع پر ٹی ناگیشور راؤ اور محمد جاوید نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں خود بی آر ایس پارٹی کے نمائندوں پر ظلم و زیادتی کی انتہا ہوچکی بی آر ایس کے عوامی نمائندے خود پارٹی سے بزن ہوچکے ٹی ناگیشور راؤ اور محمد جاوید نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی اور متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں پر کانگریس پارٹی کی شاندار جیت درج کرنے کا دعویٰ کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *