مغربی بنگال میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ کون؟ 9 مئی کو ہوگی نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری، سمک بھٹاچاریہ نے کیا مطلع

بی جے پی بنگال اسمبلی انتخاب میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، پارٹی نے 207 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کو صرف 80 سیٹیں آئی ہیں۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایسبی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس

i

user

google_preferred_badge

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخاب میں شاندار جیت کے بعد اب سب کی نظریں ریاست میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے چہرے اور حلف برداری کی تاریخ پر جمی ہوئی ہیں۔ اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر سمک بھٹاچاریہ نے بڑی اپڈیٹ دی ہے۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست میں بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب 9 مئی کو منعقد کی جائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی کی 294 سیٹوں کے لیے پہلے مرحلے میں 152 سیٹوں پر 23 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت 29 اپریل کو 142 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دونوں مراحل میں ریاست میں لوگوں نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، پہلے مرحلے میں 93.19 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 92.67 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اسی کے ساتھ بنگال میں ووٹنگ کا مجموعی اوسط 92.93 فیصد سے زیادہ تک پہنچ گیا تھا، جو کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں پولنگ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی 293 سیٹوں (ایک سیٹ پھالٹا پر انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے) کے نتائج پیر (4 مئی) کو آ گئے۔ بی جے پی اس انتخاب میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، پارٹی نے 207 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کو صرف 80 سیٹیں آئی ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر پارٹیوں کی بات کی جائے تو گزشتہ اسمبلی انتخاب میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرنے والی کانگریس کو 2 سیٹیں ملی ہیں۔ ہمایوں کبیر کی پارٹی اے جے یو پی کو 2، سی پی آئی (ایم) اور اے آئی ایس ایف کو ایک ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *