گزشتہ چند گھنٹوں میں کوئی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کوئی بھی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد اور سراسر جھوٹ ہیں۔ مزید کہا گیا کہ بحری سرگرمیوں کی کوئی بھی ایسی حرکت جو سپاہ کی بحریہ کے اعلان کردہ اصولوں کے خلاف ہو، اسے سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو بھرپور طاقت کے ساتھ روک دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *