ایران کی میزائل پیداوار میں اضافہ جبکہ اسرائیلی دفاعی ذخائر پر دباؤ بڑھا ہے، صہیونی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایران کی میزائل سازی کی غیر معمولی رفتار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی میزائل پیداوار کی رفتار اسرائیل کی دفاعی تیاری سے کہیں زیادہ ہے۔

صہیونی اخبار ہارٹز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل اگرچہ ایرو جیسے دفاعی اور انٹرسیپٹر میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اس کے مقابلے میں ایران کہیں زیادہ تیزی سے میزائل تیار کررہا ہے۔

اخبار نے تل ابیب کی دفاعی میزائلوں کی کمی پوری نہ ہونے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع ہوتی ہے تو صرف ایک ماہ کی جنگ بندی صہیونی ذخائر کی بحالی کے لیے کافی نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کے دفاعی میزائل ذخائر میں شدید کمی سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں میں بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا نے بھی واشنگٹن حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ صہیونی حکومت کو دفاعی اور انٹرسیپٹر میزائلوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *