چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کو شکست

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ریاست کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کولاتھور حلقہ سے مقابلہ کرنے والے اسٹالن کو ٹی وی کے امیدوار وی ایس بابو نے تقریباً 9 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دے دی۔

 

واضح رہے کہ کولاتھور حلقہ سے مسلسل تین مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے اسٹالن اس بار جیت درج نہ کر سکے۔ 1996 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسٹالن کو انتخابی میدان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

انتخابی نتائج نے ایگزٹ پولس کے اندازوں کو یکسر غلط ثابت کرتے ہوئے ٹی وی کے کو برتری کی جانب لے جایا ہے۔ دوسری جانب اسٹالن کے فرزند ادھیانِدھی اسٹالن اپنی نشست پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *