یوم شہادت حضرت ٹیپوسلطان کے موقع پر 6/مئی کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں خصوصی لکچر

یوم شہادت حضرت ٹیپوسلطان کے موقع پر 6/مئی کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں خصوصی لکچر

آل انڈیا علماء بور ڈ کا خطاب

 

3/مئی ( پریس نوٹ ) صدر نشین آل انڈیا علماء بورڈ ایجو کیشن ونگ تلنگانہ ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کے بموجب4/مئی 1799 یومِ شہادت حضرت ٹیپو سلطان کے موقع پر 6/مئی کو شام 6:30بجےمیڈیا پلس آڈیٹوریم حیدرآباد میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں خصوصی لکچر بعنوان ’’ جنگ آزادی میں مسلمانوں کا حصہ ‘‘ پرعلامہ بنائی حسنی ، جنرل سکریٹری آل انڈیا علماء بورڈ (دہلی )اور حافظ و عالم ڈاکٹر ممنون عالم قاسمی ، اسسٹنٹ پروفیسر (بہار ) خطاب فرمائیں گے۔اس پروگرام میں دینی ، سماجی ، اصلاحی اور علمی کاموں میں نمایاں کر دار ادا کرنے والی شخصیات کو ’’ شہید حضرت ٹیپو سلطانؒ ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا ۔ مولانا نوشاد عالم صدیقی ، صدر نشین آل انڈیا علماء بورڈ (دہلی) کرسیٔ صدارت سنبھالیں گے جب کہ سابق وائس چانسلر ویمنس یونی ورسٹی پروفیسر ایم ویجو لتا پرنسپل کالج آف سائنس عثمانیہ یو نی ورسٹی مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔ حضرت ٹیپو سلطانؒ کی جدوجہد یہ پیغام دیتی ہے کہ مسلمان اس ملک کے وفادار، باہمت اور غیرت مند شہری ہیں؛ انہوں نے غلامی کے بجائے شہادت کو ترجیح دے کر تاریخ رقم کی، اور آج بھی ان کی قربانی اتحاد، حب الوطنی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ بخشتی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے پروگراموںکے ذریعے نئی نسل کو حقائق سے روشناس کروایا جائے، ان کی ذہنی آبیاری کی جائے تاکہ ان میںاخوت بھائی چارگی، امن و آشتی اور آئینی اقدارکے تحفظ کا جذبہ بیدار ہو اورملک میں قومی یکجہتی کو استحکام مل سکے ۔ اس موقع پر نکاح سے قبل 45 روزہ تربیتی کورس ’’ نکاح سے ہم آ ہنگی تک ، اسلامی تعلیمات اور عصری تقاضے ‘‘ نیز سہ ماہی اردو سرٹیفکیٹ کورس کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔

 

اس تقریب میں ممتاز سماجی کارکن ڈ اکٹر محمد شعیب (فرزند محمد نذیر احمد )ڈاکٹر عبد الرحمن فہیم قادری صدر آل انڈیا علماء بورڈ جنوبی ہند صوفی سنت ونگ، جناب سید کلیم وائس چیرمین دکن این آرآئیز سوشل اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ ،بے باک صحافی جناب فاضل حسین پرویز ،ایڈیٹر’’گواہ ‘‘، ہر ویندر سنگھ صدر’’گرنتھی ‘‘گردوارہ شری گرو سنگھ سبھا،جناب محمد محمود علی سہل صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن،جناب خواجہ عبد الحمید شوکت سینئر صحافی، ڈاکٹر مہیمن قادری ( شیخ المشائخ حیدر آباد) مولانا سید نوشاد قاسمی صدر آل انڈیا علماء بورڈ مرہٹواڑہ، ڈاکٹر آصف علی ،ایڈیٹر روبی چینل بطور مہمانان اعزازی شرکت فرمائیں گے ۔ڈاکٹر غوثیہ بانو استاد و سماجی کارکن استقبالیہ کلمات پیش کریں گی ۔جب کہ مولانا محمد نذیر الدین قاسمی نقشبندی جوائنٹ ڈائرکٹر، مولانا ریاض الدین نقش بندی پروگرام کوارڈی نیٹرفرائض انجام دیں گے ۔ جناب احمد حسین ،جناب ڈاکٹر ایس اے وحید شاہ قادری (محبوب نگر) ڈاکٹر ثمینہ بیگم،ڈاکٹر احتشام الحسن انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس پروگرام میںمختلف ریاستوں سے سماج کی متحرک ، بااثر شخصیات، اسکالرس ، سماجی کارکن ، طلباء و اساتذہ اور معزز شہریوں کی شرکت متوقع ہے ۔ وقت کی پابندی اور داخلے عام اجا زت ہوگی ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *