بنگال میں بی جے پی نے جادوئی ہندسہ پار کرلیا۔ تمل ناڈو میں اداکار وجئے کی پارٹی آگے

نئی دہلی: پورا ملک جن اسمبلی انتخابات کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہا تھا، وہ مغربی بنگال، کیرالہ، آسام، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں پیر کے دن جاری ہو رہے ہیں۔ایگزٹ پول کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے

 

تمل ناڈو میں اداکار وجے کی قیادت میں ٹی وی کے پارٹی زبردست برتری حاصل کر رہی ہے، اور ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے سے آگے چل رہی ہے۔مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی ترنمول کانگریس کو سخت ٹکر دیتے ہوئے آگے

 

ہے اور پہلے ہی اکثریت کے نشان کو عبور کر چکی ہے۔ کیرالہ میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ دوسری طرف انڈین نیشنل کانگریس کسی بھی ریاست میں خاص اثر ڈالنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

 

صبح 11 بجے تک کے رجحانات کے مطابق:
تمل ناڈو (کل 234 نشستیں): ٹی وی کے 97 نشستوں پر آگے، ڈی ایم کے 60 پر، اور اے آئی اے ڈی ایم کے 76 نشستوں پر آگے ہے۔

 

مغربی بنگال (293 نشستیں): بی جے پی 166 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ ترنمول کانگریس 119 نشستوں پر برتری میں ہے۔ کانگریس صرف 5 نشستوں تک محدود ہے۔

 

کیرالہ (140 نشستیں): یو ڈی ایف 94 نشستوں پر آگے ہے، ایل ڈی ایف 44 پر، اور این ڈی اے 2 نشستوں پر برتری میں ہے۔

 

آسام (126 نشستیں): بی جے پی 98 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ کانگریس 25 نشستوں پر برتری میں ہے۔
پڈوچیری (30 نشستیں): این آر کانگریس اتحاد نے 2 نشستیں جیت لی ہیں اور 16 پر آگے ہے

 

جبکہ کانگریس 9 نشستوں پر برتری میں ہے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *