سعودی عرب کے کئی علاقوں میں پیر سےجمعے تک بارش کا امکان – عازمین محتاط

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔قومی مرکز کے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’عسیر، مکہ مکرمہ، ریاض، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، وغیرہ بارش کی زد میں رہیں گے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کا بھی امکان ہے۔مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور انوا ایپلی کیشن کے ذریعے متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہات پر عمل کریں۔

 

علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 12 درجہ سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق دونوں مقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔

 

ایسے موسم میں حصوصاً عازمین حج کو محتاط رہنا چاہئیے کیونکہ ایسے موسم میں حرمین کے سحن، سڑکیں اور فٹ پاتھ پر پھسلن کا ڈر رہتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *