بیٹے کے ساتھ ملکر خاتون نے اپنے عاشق کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدآباد: حیدرآباد کے علاقے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع چنتل امبیڈکر نگر میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے ہی عاشق کو قتل کردیا۔ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع انمیا سے

 

تعلق رکھنے والا 40 سالہ شیوا ریڈی گزشتہ 10 سال سے ایک خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ (بنا شادی کے ساتھ رہنا) میں تھا۔ خاتون کا 19 سالہ بیٹا بھی ان کے ساتھ ہی رہتا تھا۔بتایا گیا ہے کہ شیوا ریڈی گزشتہ کچھ عرصے سے

 

خاتون اور اس کے بیٹے کو مسلسل ہراساں اور پریشان کر رہا تھا۔اتوار کی رات تنگ آکر ماں اور بیٹے نے گوشت کاٹنے والے چھرے سے حملہ کر کے شیوا ریڈی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمین نعش کو ایک تھیلے میں بند کر کے

 

کہیں اور ٹھکانے لگانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *